ڈنمارک پاکستان کو بلا سود قرضہ فراہم کرے گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ڈنمارک پاکستان کو بلا سود قرضہ فراہم کرے گا ۔ ڈنمارک یہ قرضہ قابل تجدید توانائی، توانائی کی افادیت اور پانی کی فراہمی کے نظام کیلئے پاکستان کو بلاسود قرضہ فراہم کرے گا۔
پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان بین الحکومتی فریم ورک معاہدہ طے پاگیا ہے ۔

وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حکومت ڈنمارک کے ساتھ ایک بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، پاکستان اور ڈنمارک کی حکومتوں کے درمیان ایک بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر سیکریٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر لیز روزن ہولم نے پاکستان اور ڈنمارک کی حکومتوں کے درمیان ایک بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے.

وفاقی وزیر ایاز صادق سے ڈنمارک کی سفیر لیز روزن ہولم نے مختصر ملاقات کی، اس موقع پر ایاز صادق نے سفیر کو آگاہ کیا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے بہت سے امکانات موجود ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More