ڈنمارک کی روسی نژادخاتون شہری4.5ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ میں دھر لی گئی

کوپن ہیگن (پاک ترک نیوز)قانون نافذ کرنے والے ڈنمارک کے اداروں نے ایک روسی نژاد ڈینش خاتون کو30 ارب دینش کروناجن کی مالیت 4.5ارب ڈالر کے برابر ہے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے ۔
ڈینش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر ملزمہ نے ڈنشے بنک کی ایسٹونیا میں برانچ کے ذریعے اس خطیر رقم کی منی لانڈرنگ کی ہے ۔ اس سلسلے میں 49سالہ ملزمہ سے ابتائی تفتیش کی جارہی ہے۔ جس کے بعد اسے کوپن ہیگن سٹی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More