ڈھاکہ ٹیسٹ ، مسلسل تیسرے روز بارش کے باعث کھیل تاخیر کا شکار

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا ۔میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہونیوالی مسلسل بارش کے باعث دونوں ٹیمیں فی الحال ہوٹل میں ہی موجود ہیں۔مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ میچ آفیشلز کے فیصلے کے بعد دونوں ٹیمیں ہوٹل سے سٹیڈیم کیلئے روانہ ہوں گی۔
یاد رہے کہ ڈھاکہ ٹیسٹ کے پہلے دو روز بھی بارش اور خراب موسم کے باعث متاثر رہا،میچ کے پہلے روز 57 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا جبکہ دوسرے روز صرف 6.2 اوورز ممکن ہو سکے تھے۔میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا لیے ہیں۔ کپتان بابر اعظم 71 اور اظہر علی 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More