ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پشاور زلمی کے سابق کپتان اور کوچ ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
ڈیرن سیمی نے اپنے ٹوئٹر پر ستارہ پاکستان کا ایوارڈ ملنے کی تصاویر شیئر کیں، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ یہ میرے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔


پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور خدمات پر حکومت پاکستان نے گزشتہ سال ستارہ پاکستان دینے کا اعلان کیا تھا۔ ستارہ پاکستان کا اعزاز ڈیرن سیمی ان کے شہر میں موصول ہوا، ڈیرن سیمی نے شلوار قمیض زیب تن کرکے ستارہ پاکستان وصول کیا۔
اس موقع پر ڈیرن سیمی نے کہا یہ ستارہ پاکستان میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور میں بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔ ڈٰرن سیمی نے ایک بار پھر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان ان کے گھر جیسا ہے۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ستارہ پاکستان پر ڈیرن سیمی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ڈیرن سیمی کا کردار سنہری حروفوں میں یاد رکھا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More