کابل :منجمد اثاثوں کی بحالی کیلئے افغان شہریوں کا امریکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ

کابل (پاک ترک نیوز)ہمیں کھانا دو، ہمارے منجمد اثاثے واپس کرو یہ تھے وہ مطالبات جوافغانستان کے دارالحکومت میں امریکی سفارتخانے کے سامنےجمع ہونے والے مظاہرین کی جانب سے کئے گئے۔
گذشتہ روز ہونے والے اس مظاہرے میں سینکڑوں کی تعداد میں افغان نوجوانوں نے شرکت کی جنہوں نے شہر کے مرکزی علاقوں سےمارچ کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کے سامنے پہنچے۔ اس موقع پر طالبان حکومت کی جانب سے امریکی سفارتخانے کے اردگرد سیکورٹی کا پورا انتظام کر رکھا تھا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں سال اگست میں طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد امریکہ نے افغانستان کے 9ارب ڈالر مالیت کے فنڈز منجمد کر رکھے ہیں جبکہ ملک کو فراہم کی جانے والی بیرونی امداد بھی معطل ہے جس کی وجہ سے ملک کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔ اب سر دیوں کی آمد کے ساتھ ہی افغانستان کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More