کاراباخ ، اگدام میں بجلی کے فراہمی کے منصوبے مکمل

باکو(پاک ترک نیوز) آرمینیا سے آزاد کرائے گئے کاراباخ کے ضلع اگدام میں بجلی کے فراہمی کے منصوبے مکمل کرلیے گئے ۔
موسم سرما میں شدت آنے سے قبل دو بجلی کے منصوبوں کی تعمیر کی گئی ہے ۔
آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے ایمن حسینوف کا کہنا ہے ۔ ایک منصوبہ اگدام کے داخلی دروازے اور دوسرا شبلی گاؤں کی سمت میں بنایا گیا ہے ۔
ان سب اسٹیشنوں پر ایک ڈیجیٹل کنٹرول بھی بنایا گیا ہے جو ایس سی اے ڈی اے کے ڈسپیچ کنٹرول سسٹم سے منسلک ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ فائبرآپٹک کیبل بچھانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ اگدام شہر کو تیز ترین انٹرنیٹ کی سروس فراہم کی جاسکے ۔
آرمینیا کے جانب سے 30 سال کے قبضے کے بعد بہادر آذری افواج نے 2020 میں اگدام کو آزاد کرایا تھا ۔ اس خوب صورت علاقے کو آرمینیائی قبضے میں بری طرح پسماندہ رکھا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More