کاراباخ کی فتح کا سال مکمل ، باکو میں پاکستان ، ترکی ، آذربائیجان کے پرچم لہرانے لگے

باکو (سید رضا /پاک ترک نیوز)آرمینیا کے 30 سالہ قبضے سے کاراباخ کی آزادی کا ایک سال مکمل ہوگیا۔
آذربائیجان کے دارالحکومت میں آج وکٹری پریڈ ہوئی ۔
باکو کی عمارتوں پر پاکستان ، ترکی اور آذربائیجان کے پرچم نظر آرہے ہیں۔
تین ملک ایک قوم کے نعرے فضاؤں میں گونج رہے ہیں ۔
آذربائیجان نے آرمینیا کے خلاف جنگ میں پاکستان اور ترکی کے غیر مشروط تعاون کو کبھی فراموش نہیں کیااور آذربائیجان اور ترکی نے مسئلہ کشمیر پر بھی بھارت کے غاصبانہ قبضے کی ہمیشہ مخالفت کی ہے ۔
ایک سال قبل کاراباخ جنگ کے دوران بھی باکو میں پاکستانی پرچم عمارتوں ، دکانوں اور گاڑیوں پر آذربائیجان اور ترکی کے پرچموں کے ساتھ نظر آتے رہے ۔
اور باکو کی مشہور نظامی سٹریٹ پر فتح کا جشن بھی تینوں ممالک کے باشندوں نے مل کر منایا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More