کاراباخ کے علاقے سے ایک اور اجتماعی قبر کی دریافت، آرمینیا کے خلاف جنگی جرائم کے تحت کاروائی کا مطالبہ

باکو (پاک ترک نیوز)
آرمینیا سے خالی کروائے گئے کاراباخ کے علاقے میں آرمینیائی تشدد کا شکار ہونے والے آذربائیجانی فوجیوں کی ایک اور اجتماعی قبر دریافت ہونے کے بعدبیرون ملک مقیم آذربائیجانی باشندوں کی تنظیموں نے بین الاقوامی اداروں سے آرمینیاکے خلاف فوری طور پر جنگی جرائم پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
آذربائیجانی باشندوں کی تنظیموں نے گذشتہ روزنکورنوکاراباخ کے خوجاوند ضلع کے ایڈیلی گاؤں میں دریافت ہونے والی 12انسانی ڈھانچوں پر مشتمل ایک اور اجتماعی قبر کے حوالے سے بین الاقوامی تنظیموں کے نام ایک بیان جاری کیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ ہم، بیرون ملک مقیم آذربائیجانی، ضلع خوجاوند کے گاؤں ایڈیلی کے علاقے میں ایک اور اجتماعی قبر کی اطلاع سے شدید غم و غصہ کا شکار ہیں اور اس حقیقت کو ایک اور آرمینیائی جنگی جرم کا نتیجہ سمجھتے ہیں۔اس حوالے بین الاقوامی ادارےبے حسی کا مظاہرہ بند کر کے فوری طور پر آرمینیا کے خلاف جنگی جرائم عالمی قوانین کے تحت کاروائی کا آغاز کریں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ، ضلع خوجاوند کے گاؤں ایڈیلی کا علاقہ 44 روزہ دوسری کاراباخ جنگ کے نتیجے میں 2020 میںآمینیا کے قبضے سے آزاد ہواتھا ۔ جہاں یہ دریافت ہونے والی پہلی اجتماعی قبر نہیں ہے۔ ایڈیلی میں اجتماعی قبروں سے جن لوگوں کی باقیات برآمد ہوئی ہیں ان کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More