کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ

کراچی (پاک ترک نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں 25پیسے کا مزید اضافہ ہو گیا ۔ دن کے اختتام پر امریکی کرنسی ڈالر 224روپے 65پیسے پر بند ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت 224روپے 40پیسے تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More