کامران اکمل کا پی ایس ایل سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ کے 7ویں ایڈیشن سے دستبردارہونے کا فیصلہ واپس لے لیا اور وہ پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔قومی بلے باز نے پشاور زلمی کے کوچ ا ور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم سے ملاقات کے بعد دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا ۔
کامران اکمل نے کہا ہے کہ پشاور زلمی میری فیملی ہے اور میں پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کروں گا۔
پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ کامران اکمل ہمیشہ ہمارے اہم کھلاڑی رہے ہیں ، وہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے ۔
یادرہے کہ کامران اکمل اتوار کے روز پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کیلئے پشاور زلمی کی جانب سے سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پر بطور احتجاج لیگ سے دستبردار ہوگئے تھے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More