کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا

برمنگھم(پاک ترک نیوز) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ویٹ لفٹرنوح دستگیر بٹ نے ملک کیلئے سونے کا تمغہ جیت لیا جبکہ شاہ حسین نے جوڈو کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔پاکستانی ویٹ لفٹر کی فتح کے بعد ویٹ لفٹنگ ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا شاہ حسین کے ملک کیلئے پہلا میڈل جیتنے کے بعد پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
کامن ویلتھ گیمز میں نوح بٹ نے اسنیچ اور کلین اینڈ جرک میں سب سے زیادہ وزن چار سو کلو گرام اٹھا کر بھارت۔آسٹریلیا، انگلینڈ، کنییڈا کے ویٹ لفٹرز کو شکست دی اور نئی تاریخ رقم کردی۔
ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے سلور میڈل جب کہ بھارت کے گردیپ سنگھ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
جوڈو کے مائنس نوے ویٹ کیٹیگری میں شاہ حسین نے برانر میڈل جیتا ہے، انہوں نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پرنتیج کو ناک آوٹ کرتے ہوئے یہ میڈل اپنے نام کیا۔
شاہ حسین نے 2014 میں گولڈ کوسٹ میں کھیلی گئی کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل لیا تھا اس بار وہ برانز میڈل جیت پائے ہیں۔
واضح رہے کہ اب تک پاکستان کے چھ سے زائد ایتھلیٹس مقابلوں سے باہر ہوچکے ہیں جب کہ جیولین تھرو میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More