کراچی میں ترک خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے والا گرفتار

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ترکی سے آئی خاتون وی لاگر کوہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ترک وی لاگر سیدانور کراچی کے مشہور علاقے صدر میں تھی جب شعیب نامی شخص نے اس کا پیچھا شروع کیا ۔ جس پر سیدانور نے اپنی ویڈیو میں اس کی نشاندہی کی کہ یہ شخص اس کا پیچھا کررہا ہے ۔ ترک خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد کراچی پولیس حرکت میں آئی اور فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم شعیب کو گرفتار کرلیا۔

کراچی پولیس کے فوری ایکشن لینے پر ترک خاتون وی لاگر خوش نظرآئی اور اپنے اگلے وی لاگ میں سیدانور نے کہا کہ وہ کراچی پولیس کا شکریہ ادا کرتی ہیں جس نے مجھے ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔ مجھے تنگ کرنے والے شخص کو سبق مل گیا ہوگا۔
پولیس کی حراست میں ملزم شعیب کی معافی مانگتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ ترک خاتون وی لاگر اپنے کیمرے کے ساتھ صدر کے علاقے میں جارہی تھی تو وہ بھی اسے دیکھتے ہوئے پیچھے چلنے لگا۔ شعیب کے مطابق اس کی یہ کوشش صرف ٹائم پاس تک تھی اور وہ ترک وی لاگر کو ہراساں نہیں کررہا تھالیکن جب پولیس نے پکڑا تو اسے علم ہوا کہ اس کے اس عمل سے وہ ہراساں ہورہی تھی جس پر وہ ترک خاتون سے معافی مانگتا ہے اس کی اپنی بھی دو بہنیں ہیں اور ترک خاتون بھی اس کی بہن جیسی ہے ۔ وہ ہاتھ جوڑ کر اور پاؤں پکڑ کربھی ترک خاتون وی لاگر سے معافی چاہتا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More