کراچی والوں کیلئے بری خبر ،کے الیکٹر ک نے بجلی 11روپے 34پیسے فی یونی مہنگی کرنیکی تیاریاں

کراچی (پاک ترک نیوز) شہر قائد کے بجلی صارفین کیلئے انتہائی بری خبر ، کے الیکٹرک نے بجلی 11روپے 34پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کردی ۔بجلی میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 4 جولائی کو سماعت کرے گا۔
کے الیکٹرک نے مئی کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں تاریخی اضافے کی درخواست کی ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے، منظوری کی صورت میں صارفین پر 22 ارب 65 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More