کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 304 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی صفر پر پہلی وکٹ گر گئی ۔ کرائولی بغیر کوئی ر ن بنائے پویلین لوٹ گئے۔انہیں ابراراحمد نے اپنے ہی اوور میں آئوٹ کیا ۔پہلے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 7رنز بنائے تھے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 18 مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، شان مسعود 30، اظہر علی 45 جبکہ سعود شکیل 23، محمد رضوان 19، فہیم اشرف 4، نعمان علی 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کپتان بابراعظم نے 9 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ رن آؤٹ ہوگئے۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد اور جیک لیچ نے 2،2 جبکہ اولی روبنسن، مارک ووڈ، اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔