کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف فالو آن کا شکار ہو گئی۔ آسٹریلیا کے 557رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 148رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 36رنز سکور کئے ۔نعمان علی ،امام الحق نے 20،20رنز سکور کئے ۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے تین جبکہ سپسن نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔
آسٹریلیا نے تیسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 505 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن شاہین آفریدی نے مچل اسٹارک کو گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 28 رنز پر ہی اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی، آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 160 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ایلکس کیرے نے 93 اور اسٹیو اسمتھ نے 72 رنز کی اننگز کھیلیں۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور ساجد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی، نعمان علی، حسن علی اور بابر اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔