کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں

سرینگر(پاک ترک نیوز) کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔ یوم الحاق پاکستان کے موقع پر آزادی کے حق اور بھارتی ناجائز فوجی قبضے کے خلاف کنٹرول لائن کے دونوں اطراف جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔قرار داد الحاق پاکستان 19جولائی 1947کو سری نگر میں منظور کی گئی تھی۔
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان اس تجدید عہدکے ساتھ منا رہے ہیں ۔کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی اور جموں و کشمیر کے پاکستان میں مکمل انضمام تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ تحریک پاکستان کے آغاز سے ہی مسلمانان کشمیر نے دو قومی نظریے کی بنیاد پر آزاد مملکت کے حصول کی جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور قیام پاکستان کے بعد 19 جولائی 1947 کو ریاستی عوام کی نمائندہ جماعت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم پر سرینگر میں منعقدہ اجلاس میں الحاق پاکستان کی قرار داد منظور کی، اس دن کی یاد میں 19 جولائی کو ہر سال کشمیری یوم قرارداد الحاق پاکستان کے طور پر مناتے ہیں۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More