دی ہیگ ( پاک ترک نیوز )کشمیری صحافی برہان بھٹ نے فری پریس ہانس فرپلخ نیوکمر ایوارڈ 2021 جیت لیاجبکہ بنگلہ دیش کی روزینہ اسلام کو موسٹ ریزیلینٹ جرنلسٹ ایوارڈزملا ہے ۔
برہان بھٹ اور روزینہ اسلام کو یہ ایوارڈ نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میںایک تقریب کے دوران دیئے گئے ۔
کشمیری صحافی برہان بھٹ ایوارڈ لینے کے لیے خود تقریب میں موجود تھے جبکہ بنگلادیشی صحافی روزینہ اسلام کا ایوارڈ ان کے شوہر نے پاکستانی صحافی حامد میر سے وصول کیا۔
برہان بھٹ نے بتایا کہ ان کی صحافت کرنے کا ایک ہی مقصد ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حقیقی صورتحال کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ لوگ جان سکیں کہ وہاں ہوکیا رہا ہے۔
روزینہ اسلام نے بھی اپنی صحافتی مشقت کی داستان اور اس کی پاداش میں اٹھائی جانے والی تکالیف کو بیان کیا۔
اپنے اس بیان کے دوران وہ آبدیدہ بھی ہوگئیں جس پر سامعین نے تالیوں کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔