کمانڈر لاہورکور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کی ہدایت پرپاک آرمی اور پنجاب رینجرز کے 17مقامات پر امدادی کیمپس

لاہور(پاک ترک نیوز) موجودہ مون سون بارشیں پاکستان کی تاریخ میں سیلاب کی صورت میں سب سے زیادہ تباہی لائی ہیں اور پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے جس میں بڑے پیمانے پرلوگوں کا جانی و مالی نقصان ہوا ہے -متاثرین سیلاب کو ضرورت کی اس گھڑی میں امدا د پہنچانے کے لئے کمانڈر لاہورکور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کی ہدایت پرلاہور ڈویژن میں پاک آرمی اور پنجاب رینجرز نے 17 مختلف مقامات پر سیلاب زدگان کے لئے امدادی کیمپس لگائے ۔
سیلاب زدگان کیلئے امدادی کیمپس فورٹرس سٹیڈیم، صدر، والٹن، جوہر ٹاؤن،گریٹر اقبال پارک، بیدیاں روڈ،ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی، لیبرٹی،قصور،شیخوپورہ اور چونیاں میں لگائے گئے ہیں۔
کیمپس کا قیام ہونے سے عوام سیلاب متاثرین کے لئے عطیات جمع کر وا رہی ہے۔ جن میں خوراک،ادویات،پینے کا پانی، دریاں،کمبل مچھر دانیاں اور گرم کپڑے شامل ہیں۔
پاک آرمی اور پنجاب رینجرزکے جوان متاثرین تک عطیات کی ترسیل کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں ۔
جمع شدہ سامان کی بلوچستان ، سندھ کے پی کے اور جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان تک ترسیل کے لئے پاکستان آرمی دن رات مصروف عمل ہے ۔ پاکستان کی عوام سے بالعموم اور لاہور کی عوام سے بلخصوص اپیل کی جاتی ہے کہ ضرورت کی اس گھڑی میں دل کھول کر عطیات دیں اور متاثرین کو ریلیف پہنچائیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More