کمبوڈیا میں دنیا کی سب سے بڑی دریائی مچھلی پکڑی گئی

لاہور(پاک ترک نیوز) کمبوڈیا میں ماہی گیر نے دنیا کی سب سے بڑی ’’اسٹنگرے مچھلی‘‘ پکڑ لی۔اسٹنگرے مچھلی 300کلو گرام وزنی اور یہ میٹھے پانی کی اب تک کی سب سے بڑی مچھلی ہے۔مچھلی 3.98 میٹر لمبی اور 2.2 میٹر چوڑی ہے۔
حکام نے مستقبل کی نقل و حرکت کو ٹریک کرنے کے لیے اسٹنگرے مچھلی کو ٹیگ لگانے کے بعد واپس دریا میں چھوڑ دیا۔
اس سے قبل 2005میں تھائی لینڈ میں پکڑی گئی اسٹنگرے مچھلی کا وزن 293کلو گرام تھا جس کا ریکارڈ دریائے میکونگ میں پکڑی جانے والی مچھلی نے توڑ دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More