کورونا سے مزید 2افراد جان کی بازی ہار گئے ،392نئے کیسز رپورٹ

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر سے مزید 2افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 392 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ آٹھ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تیرہ ہزار آٹھ سو بائیس ٹیسٹ کئے گئے، تین سو بانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ایک سو چھپن مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More