کورونا کھیلوں کے میدان ویران کرنے لگا ، بگ بیش لیگ کا میچ ملتوی

میلبورن (پاک ترک نیوز) کورونا کھیلوں کے میدان ویران کرنے لگا ۔ آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کا میچ عالمی وبا کے باعث ملتوی کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں شامل ایک فرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ میلبرن سٹارز اور پرتھ سکورچرز کے درمیان آج مارول اسٹیڈیم میں شیڈول ملتوی کر دیا گیا۔
آسٹریلوی بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے میچ کو ملتوی کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں تھی۔ تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے پی ایس آر ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔
دوسری جانب ایشز سیریز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دینے والے سابق کرکٹر ڈیوڈ بون کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ان کی جگہ اسٹیو برنرڈ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں میچ ریفری کے ذمہ داری نبھائیں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 5 جنوری کو شیڈول ہے۔ آسٹریلیا کو انگلینڈ کیخلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تین صفر سے برتری حاصل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More