کورونا کی نئی قسم ،ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر منسوخ

دبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی نے زمبابوے میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر منسوخ کردیا ۔ایونٹ زمبابوے سمیت جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے باعث ختم کیا‏گیا ہے، پاکستان، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ٹیموں نے رینکنگ کی بنیاد پر مین ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا۔پاکستان سمیت 9 ممالک کی ویمنز ٹیمیں زمبابوے میں موجود ہیں، آئی سی سی ٹیموں کو جلد از جلد زمبابوے سے باہر ‏نکالنے کے لیے کام کررہی ہے۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر روک دیا۔کورونا کی نئی قسم کے پھیلاوکے خدشے کے پیش نظر ایونٹ کو روکنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔پاکستان سمیت نو ممالک کی ویمنز ٹیمیں زمبابو ے میں موجود ہیں تین ٹیموں نے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کر لیاہے۔پاکستان ، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز اگلے سال نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ کھیلیں گی، فیصلہ جنوبی افریقہ ، زمبابوے میں کورونا ،سفری پابندیوں کی وجہ سے کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More