کورونا کے باعث 50کروڑ افراد غربت کا شکار

جنیوا(پاک ترک نیوز) عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 50کروڑ افراد غربت کاشکار ہو چکے ہیں ۔یہ رپورٹ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور عالمی بینک نے مرتب کی ہے۔
ورلڈ بینک اور ڈبلیو ایچ او کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دنیا کو عالمی وبا کے باعث 1930 کے گریٹ ڈپریشن کے بعد بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا، وبا کے عروج پر اپنی جیبوں سے طبی اخراجات کی ادائیگی نے لوگوں کو کنگال کردیا۔
اس وبا کے با عث نہ صرف نظام صحت بری طرح متاثر ہوا بلکہ کروڑوں افراد کی جیبوں کو بھی خالی کردیا ۔ عالمی وبا کے باعث 50کروڑ افراد غربت کا شکار ہو چکے ہیں ۔
ورلڈ بینک اور ڈبلیو ایچ او نے ہوشربا حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس کورونا وبا کے باعث دنیا کو 1930 کے گریٹ ڈپریشن کے بعد بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا۔عالمی وبا کے عروج پر اپنی جیبوں سے طبی اخراجات کی ادائیگی نے نصف ارب سے زائد لوگوں کی جمع پونجی کا صفایا کردیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More