کیمرون : سٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے 8ہلاک ،50زخمی

یائوندے (پاک ترک نیوز) کیمرون میں افریقہ کپ آف نیشنزل کے میچ سے قبل فٹ بال سٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے 8افراد ہلاک جبکہ 50زخمی ہوگئے ۔
یہ حادثہ اولمبے سٹیڈیم کے جنوبی دروازے میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش میں پیش آیا ۔ہلاک ہونیوالوں میں دو خواتین ،ایک بچہ اور 4مرد شامل ہیں ۔ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونیوالے 50افراد میں سے 2افراد کی حالت نازک ہے ۔
کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال نے واقعہ سے افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More