کیوی آل رائونڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

ولنگٹن (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر کون ڈی گرینڈ ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے آل راونڈر کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ریلیز کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے کیوی آل رائونڈر کولن ڈی گرینڈ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اپنی فٹنس اور فیملی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں مزید جوان نہیں ہوسکتا۔ سخت ٹریننگ اور اسکے ساتھ ساتھ انجری کے مسائل بھی ریٹائرمنٹ کی ایک وجہ ہے۔اب وہ زیادہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔
کولن ڈی گرینڈہوم نے بطور آل راونڈر نیوزی لینڈ کی طرف سے تینوں فارمیٹ میں ایک سو سے زائد میچز کھیلے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More