نئی دہلی(پاک ترک نیوز) یو اے ای میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیل گئے میچ میں کیچ ڈراپ ہونے پر ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی بائولر ارش دیپ سنگھ کو خالصتانی قرار دیدیا ۔
ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے میں میں پاکستان کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے بھارتی شکست کے بعد ہندو انتہاپسند آپے سے باہر ہوگئے اور اہم موقع پر محمد آصف کا کیچ ڈراپ کرنے والے ارش دیپ سنگھ کو خالصتان کا حامی اور ایجنٹ قرار دے دیا۔ہندوانتہاپسند صارفین نے ارش دیپ پر جان بوجھ کر کیچ چھوڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں خالصتانی قرار دے دیا۔
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ارش دیپ پر تنقید کرنا بند کریں۔کوئی بھی جان بوجھ کر کیچ نہیں چھوڑتا۔پاکستان نے بہتر کھیلا۔
My request to all Indian team fans. In sports we make mistakes as we r human. Please don’t humiliate anyone on these mistakes. @arshdeepsinghh
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) September 4, 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کرکٹر محمد حفیظ نے ارش دیپ سنگھ کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ بھارتی شائقین سے درخواست ہے کہ کسی کی تذلیل نہ کریں۔