گال ٹیسٹ ،دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان کے 7وکٹوں کے نقصان پر 191رنز

کولمبو (پاک ترک نیوز) سری لنکا کے شہر گال میں جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نےاپنی پہلی اننگز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 191رنز بنا لئے ہیں ۔اسے سری لنکا کے پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے 187رنز درکار ہیں ۔سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 378رنز بنائے تھے۔سری لنکا کے مینڈس نے 3،جے سوریا نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
یاسر شاہ 13رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے آغا سلمان نے 62،امام الحق نے 32جبکہ فواد اور رضوان نے 24،24رنز کی اننگز کھیلی ۔کپتان بابر اعظم 16رنز بنا سکے۔
اس سے قبل سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 378رنز بنائے ہیں ۔ دنیش چندی مال نے 80،ڈکوالا نے 51جبکہ فرنینڈو نے 50رنز بنائے تھے ۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے تین تین جبکہ محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو سری لنکا پر ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More