اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان میں گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 48فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔اس عرصے کے دوران کار ساز کمپنیوں نے 2 لاکھ18 ہزار 750 گاڑیاں فروخت کر دیں۔آٹھ ماہ کے دوران ایک لاکھ 49 ہزار811 کاریں فروخت کی گئیں ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 57 فیصد زیادہ ہیں۔
کمپنیوں کی جانب سے صرف فروری کے مہینے میں 27ہزار153گاڑیاں فروخت کی گئیں ۔جو گزشتہ برس اسی ماہ کے دوران فروخت ہونیوالی گاڑیوں سے 4فیصد جبکہ جنوری 2022کے مقابلے میں 28فیصد زیادہ ہیں۔
ملک میں سب سے زیادہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کی فروخت ہوئی جو پچھلے سال فروری کے مقابلے میں ساٹھ فیصد جبکہ جنوری2022 کے مقابلے میں اکہتر فیصد زیادہ ہیں۔کار کمپنیوں نے 18 ہزار53 پیسنجر کاریں فروخت کی، جو جنوری 2022 کے مقابلے میں 33 فیصد جبکہ پچھلے سال فروری کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہیں۔
اس سال لائٹ کمرشل گاڑیاں 51 فیصد اور ٹرکس72 فیصد زیادہ فروخت ہوئے، پچھلے سال آٹھ ماہ کے دوران ان کمپنیوں نے ایک لاکھ 870 ہزار گاڑیاں تیار کی تھیں۔1000 سی سی گاڑیاں پچھلے سال فروری کے مقابلے میں 23 فیصد جبکہ جنوری 2022کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ فروخت ہوئیں ۔
پاک سوزوکی کمپنی نے آٹھ ماہ میں انہتر فیصد، ٹویاٹا نے اڑتیس فیصد اور ہنڈا اٹلس کار نے بیالیس فیصد گاڑیا ن فروخت کیں جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چپ کی عدم دستیابی اور کورونا کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کی تیاری میں رکاوٹیں رہیں۔
سابقہ پوسٹ