گورنر نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے اختیارات محدود کردیئے

لاہور(پاک ترک نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے سپیکر صوبائی اسمبلی کے اختیارات محدود کر دیئے، گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔
صوبائی اسمبلی کو محکمہ قانون کے ماتحت کر دیا گیا ہے، صوبائی اسمبلی کے اختیارات محدود کرنے کیلئے محکمہ قانون نے سمری تیار کی تھی۔ صوبائی اسمبلی کے رولز آف بزنس مین آرڈینس کے ذریعے ترامیم کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے سپیکر کے اختیارات ان کے روئیے کے باعث محدود کئے۔
صوبائی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کو لامحدود اختیارات حاصل تھے، اب اجلاس کو ڈی نوٹیفائی اور نوٹیفائی کرنا سیکرٹری اسمبلی کے اختیار میں نہیں، اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن سیکرٹری قانون جاری کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More