گوگل نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

لاہور (پاک ترک نیوز)گوگل نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے ۔میپس میں ڈکشنری فیچر کی سہولت دی جا رہی ہے لوگ قریبی بڑی عمارات کا راستہ تلاش کر سکیں گے۔
گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس میں شاپنگ مراکز، ایئرپورٹس اور ٹرانزٹ اسٹیشنز میں نیوی گیشن کے حوالے سے مدد کے لیے نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے، یہ اعلان ایک بلاگ کے زریعے کیا گیا کہ میپس میں ڈکشنری فیچر کو توسیع دی جارہی ہے تاکہ لوگ اپنے ارگرد موجود بڑی عمارات کا راستہ تلاش کرسکیں۔
گوگل میپس میں مراکز کے کام کے اوقات اور ریٹنگز کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے، ایک اور فیچر ایریا بزنس بھی سروس کا حصہ بنایا گیا جس میں لائیو ٹرینڈز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔لائیو ٹرینڈز سے کسی مخصوص علاقے کے مصروف ہونے کے بارے میں بتایا جاتا ہے اور اس سے گنجان علاقوں میں جانے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
گوگل میپس میں عام سودا سلف کی خریداری کو آسان بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ریٹیلرز کے اسٹیٹس یا آرڈرز کی ٹریکنگ کا فیچر پیش کیا جارہا ہے، فی الحال یہ فیچر امریکا کی 30 ریاستوں کی 2 ہزار سے زیادہ اسٹور لوکیشنز کے لیے دستیاب ہوگا۔
کمپنی نے بتایا کہ گھر سے باہر مناسب قیمت میں کھانے کی سہولت کے لیے ریسٹورنٹس کی قیمتوں کی رینج کا اضافہ بھی میپس میں کیا جارہا ہے،اس فیچر کے لیے صارفین کے کنٹری بیوشن کا سہارا لیا جائے گا جبکہ ریسٹورنٹ ریویو، آؤٹ ڈور بیٹھنے کی دستیابی، ڈیلیوری آپشنز اور دیگر تفصیلات بھی جاننا ممکن ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More