گوگل کو کوکیز کی خلاف ورزی پر 150 ملین یورو فرانسیسی جرمانے کا سامنا

پیرس(پاک ترک نیوز) فرانس کے ڈیٹا پرائیویسی واچ ڈاگ(سی این آئی ایل) نے گوگل پر ریکارڈ 150 ملین یورو (169 ملین ڈالر) جرمانہ کیا ہے کیونکہ انٹرنیٹ صارفین کے لیے کوکیز کے نام سےپہچانے جانے والے آن لائن ٹریکرز کو روکنا مشکل بنا دیا ہے۔
جمعرات کے روز جاری ہونے والے بیان میں سی این آئی ایل نے کہاہے کہ میٹا پلیٹ فارمز کے فیس بک پر بھی اسی وجہ سے 60 ملین یورو کا الگ سے جرمانہ عائد کیا گیاہے۔
ڈیٹا کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے جو ٹارگٹڈ ڈیجیٹل اشتہاری مہمات بنانے میں مدد کرتے ہیںکوکیز کہلاتے ہیں اور انکے استعمال کے لیے انٹرنیٹ صارفین کی پیشگی رضامندی ناگزیر سمجھی جاتی ہے۔چنانچہ یہ معاملہ یورپی یونین کے ڈیٹا پرائیویسی ریگولیشن کا ایک اہم ستون اور اولین ترجیح ہے۔اس ضمن میں بنیادی اصول یہ ہے کہ کوکیز قبول یا مسترد کرنا یکساں آسان ہونا چاہیے۔ مگر گوگل، فیس بکاور یوٹیوب صارفین کو یہ سہولت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
سی این آئی ایل نے کہا کہ دونوں کمپنیوں کے پاس اس کے احکامات کی تعمیل کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت ہے ۔ اور تاخیر پر یومیہ 100,000 یورو کے اضافی جرمانے کی ادائیگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More