گھر کے باہر احتجاج کا اعلان، لگتا ہے 90کی دہائی کے لاہور میں پہنچ گئی، جمائما

لندن(پاک ترک نیوز) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کا کہنا ہے کہ میرے گھر کے باہراحتجاج سے لگتا ہے میں 90کی دہائی کے لاہور میں پہنچ گئی ہوں ۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے ٹوئٹرپر’پرانا پاکستان‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کئےگئے ٹوئٹ میں کہا کہ میرے گھرکے باہراحتجاج کیا جارہا ہے میرے بچوں کونشانہ بنایا جارہا ہے اورسوشل میڈیا پرنسلی منافرت پرمبنی مہم چلائی جارہی ہے۔


جمائما کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب دیکھ کرایسا لگتا ہے کہ میں 90 کی دہائی کے لاہورمیں واپس پہنچ گئی ہوں۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اتوارکولندن میں جمائما کی رہائش گاہ کے باہراحتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More