ریاض(پاک ترک نیوز)
سعودی عرب کے جاکی کلب کے زیر اہتمام دارالحکومت میں منعقد ہونے والےگھوڑوں کی دوڑ کےسعودی کپ نے دو کروڑ ڈالر کی انعامی رقم کے ساتھ ایک گھڑ دوڑ میں دنیا کی سب سے بڑی انعامی رقم کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
سعودی عرب کے جاکی کلب کے سی ای او مروان عبدالرحمن العلیان نے کہا ہے کہ ہم اس کامیابی سے خوش ہیں اور میں اس بات پر زور دینا چاہوں گا کہ کلب کی پے در پے کامیابیاں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی مسلسل حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھیں،”
گذشتہ روز گنیز ورلڈ ریکارڈز نے 26 فروری کو ریاض کے کنگ عبدالعزیز ریس ٹریک پر ہونے والی ریس کے لیےایوارڈ کی تقریب کے دوران، کلب کو یہ ایوارڈ دیاجوالعلیان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل جج احمد بوجیری سے وصول کیا۔
اس موقع پر جاکی کلب آف سعودی عریبیہ کے سی ای او نے کہا کہ وہ سعودی عرب کے جاکی کلب کے چیئرمین شہزادہ بندر بن خالد الفیصل کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے کلب میں انکی اور انکے ساتھیوں کی مسلسل رہنمائی کی، اور میں کلب میں اپنے تمام ساتھیوں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کلب کی تمام کامیابیوں کو حاصل کرنے میں ان کی زبردست کاوشیں بے مثال ہیں۔
سعودی کپ 2022 میں 16 ممالک کے 240 گھوڑے شامل تھے جنہوں نے کل ساڑھے تین کروڑ ڈالر مالیت کے انعامات کے لئےدوڑوں میں حصہ لیا۔
سال کی سب سے بڑی سعودی کپ ریس میںشہزادہ سعود بن سلمان عبدالعزیز کا گھوڑا ایمبلم روڈ پہلے نمبر پر آیا اور 20 ملین ڈالر کا پرس گھر لے گیا۔ گھوڑوں کی ایک دوڑ کے لیے دنیا کے سب سے بڑے انعامی فنڈ کا پچھلا ایوارڈ ہولڈر مارچ 2010 میں میڈان ریسکورس میں منعقد ہونے والا دبئی ورلڈ کپ تھا۔