گیزپروم 42.4 ملین کیوبک میٹر گیس یومیہ یوکرین میں سودزہ کے راستے یورپ پہنچا رہی ہے

ماسکو(پاک ترک نیوز)
گیز پروم کے یوکرین کے ذریعے یورپ کو روسی گیس کی سپلائی کا حجم 42.4 ملین مکعب میٹر یومیہ ہے۔تاہم یوکرین نےسوکھرانوکا گیس پمپنگ اسٹیشن کے ذریعے گیس فراہمی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
گیز پروم کےترجمان نے ہفتے کے روز صحافیوں کو بتایاہے کہ انکی کمپنی یوکرین کی طرف سے منظور شدہ مقدار میں سدزاگیس پمپنگ سٹیشن کے ذریعے یوکرین کے علاقے سے روسی گیس کی یورپ کو فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔جبکہ 5نومبر کے لیے حجم 42.4 ملین کیوبک میٹر ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گیزپروم کی سوکھرانوکا گیس پمپنگ سٹیشن کے ذریعے گیس کی یورپ کو فراہمی کی اجازت دینے کے لئے کی جانے والی یوکرین کی حکومت کو درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔
مغربی اور وسطی یورپی ممالک کو روسی گیس کی سپلائی کے لیے یوکرین کے ذریعے ٹرانزٹ لائن ہی واحد راستہ ہے۔کیونکہ دہشتگری کے واقعات کے بعد نورڈ سٹریم پائپ لائن کے ذریعے پمپنگ مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے۔ جبکہ ٹرکش سٹریم اور بلیو سٹریم کے ذریعے گیس کی سپلائی ترکی اور جنوبی اور جنوب مشرقی یورپی ممالک کے لیے ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More