گیس کا شعبہ نجی کمپنیوں کیلئے کھول دیا گیا

اسلام آباد-معاون خصوصی ندیم بابر کا ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر اور انکی توانائی ٹیم کیساتھ ورچوئل اجلاس ہوا ،اجلاس میں اے ڈی بی کے تعاون سے جاری پٹرولیم سیکٹر میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ندیم بابر نے بتایاکہ ملک میں گیس کے شعبے کو نجی طور ترسیل و خریداری کیلئے کھول دیا گیا ہے، اپریل سے نجی کمپنیاں ایل این جی درآمد کر سکیں گی،ای اینڈ پی سرگرمیوں سے ملک میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو گا، ملک میں ای اینڈ پی ریگولیشن کیلئے فریم ورک تیار کر لیا ہے۔دونوں سوئی گیس کمپنیوں نے یو ایف جی میں خاطرخواہ کمی کی،ندیم بابر نے کہاکہ اے ڈی بی کے زیرِ زمین گیس سٹوریج پروگرام پر جاری تعاون کے شکر گزار ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہاپاکستان سے توانائی سیکٹر میں تعاون جاری رہے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More