گیلانی کو شکست،بلاول بھٹو کا عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 7 ووٹ ناجائز طریقے سے مسترد کیے گئے اور یوسف گیلانی چیئرمین سینیٹ بن چکے ہیں۔

اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی اور رضا ربانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ‘پی ڈی ایم نے قومی اسمبلی اور سینیٹ اور دونوں میں حکومت کو شکست دی، 7 ووٹ قانون کے مطابق اور درست کاسٹ ہوئے اور چیئرمین سینیٹ کا الیکشن عوام کی آنکھوں کے سامنے چوری کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘جب ووٹر کی نیت ظاہر ہو چکی تو ووٹ ہوچکا ہے، 7 ووٹ ناجائز طریقے سے مسترد کیے گئے، یہ ووٹ شامل کریں تو یوسف رضا گیلانی جیت چکے ہیں اور چیئرمین سینیٹ بن چکے ہیں لیکن یوسف رضا گیلانی جیتنے کے باوجود اپنی کرسی پر نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘مریم نواز و دیگر پی ڈی ایم قیادت سے مشاورت کے بعد عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے، ہمیں امید ہے کہ عدالت سے انصاف ملے گا اور ہائی کورٹ ہمارے حق میں فیصلہ دے گی، عدالت سے انصاف پر مبنی فیصلہ آیا تو وہ پی ڈی ایم اور یوسف رضا گیلانی کے حق میں ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More