ہمارے پاس نورڈ اسٹریم پائپ لائنوں میں تخریب کاری کا ڈیٹا موجود ہے۔سربراہ روسی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس

ماسکو(پاک ترک نیوز)
روس کی فارن انٹیلی جنس سروس کے چیف سرگئی ناریشکن نےد عویٰ کیا ہے کہ روس کے پاس نورڈ اسٹریم پائپ لائنز میں تخریب کاری کے بارے میں انٹیلی جنس ڈیٹا موجود ہے۔
روسی سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے کہاہے کہ ہمارے پاس ڈیٹا موجود ہے لیکن وہ اسکی تفصیلات فراہم نہیں کریں گے۔
ناریشکن نے بتایا ہے کہ نورڈ اسٹریم گیس لنک پر چارمقامات پرلیکیج سامنے آ چکی ہے، جن میں سے تازہ ترین کاروائی کی نشاندہی سویڈن کے کوسٹ گارڈ نے کی تھی۔
اس سے قبل، نورڈ اسٹریم اے جی کمپنی نے اطلاع دی تھی کہ نورڈ اسٹریم 1 اور 2 آف شور گیس پائپ لائنوں کے تین مقامات کو 26 ستمبر کو غیر معمولی نقصان پہنچا ہے۔ سویڈن کے ماہرین زلزلہ نے بعد میں انکشاف کیا کہ 26 ستمبر کو نورڈ اسٹریم پائپ لائنوں کے ساتھ دو دھماکے ریکارڈ کیے گئے تھے۔ ، روس کے ایف ایس بی کے تفتیش کاروں نے دھماکوں کے سلسلے میں بین الاقوامی دہشت گردی کی کارروائی پر ایک مجرمانہ مقدمہ بھی قائم کر دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More