ہم امپورٹڈ حکومت کو کبھی نہیں مانیں گے ،عمران خان

پشاور (پاک ترک نیوز ) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم امپورٹڈ حکومت کو کبھی نہیں مانیں گے اور ہمارا احتجاج بھی اسی وجہ سے تھا۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی ہمارے پرامن احتجاج پر شیلنگ کی ہم عالمی سطح پر اس چیز کو اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے روس سے سستا تیل خریدا کیونکہ ان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے لیکن ہمارے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئی ایم ایف کے دباؤ میں آ کر بڑھا دی گئیں۔
عمران خان نے کہا کہ پر امن احتجاج ہمارا حق تھا لیکن ہمارے آزادی مارچ میں کارکنوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ موجودہ حکومت میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کرپٹ ترین لوگ حکومت میں ہیں اور جن کو سزا ہونی تھی وہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بن گئے۔ ہم امپورٹڈ حکومت کو کبھی نہیں مانیں گے اور ہمارا احتجاج بھی اسی وجہ سے تھا۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے پرامن احتجاج پر شیلنگ کی گئی ہم حکومتی حربوں کو ہر فورم پر اٹھائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More