بڈاپسٹ(پاک ترک نیوز)
ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے کہا ہے کہ روسی تیل پر یورپی یونین کی مجوزہ پابندیاں انکے ملک کے لئے "ناقابل قبول” ہیں اور وہ انہیں ویٹو کر دیں گے۔
وکٹر اوربان جنہوںنے گزشتہ ماہ مسلسل چوتھی بار ہنگری کے وزیراعظم کا انتخاب جیتنے کا منفرد ملکی اعزاز حاصل کیا ہے۔ انہیںکامیاب معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بھر پور عوامی حمایت حاصل ہے
ہنگری کے وزیراعظم نے گذشتہ روز قوم سے اپنے ہفتہ وار خطاب میں یورپی یونین کی روسی تیل سے متعلق مجوزہ پابندیوں کے پیکج کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہنگری، ایک خشکی سے گھرا ہوا ملک ہے جو اپنی تیل کی ضروریات روس سے پائپ لائنوں کے ذریعے حاصل کرتا ہے۔ چنانچہ تجویز کردہ نئی پابندیوں کو قبول کرنا ملکی معیشت کے لیے تباہ کن ہوگا۔
اوربان نےمزید کہا کہ ہنگری کے لئے روس کو ملک کے تیل فراہم کنندہ کے طور پر تبدیل کرنا انتہائی مہنگا ہو گا۔یہی وجہ ہے کہ ہم نے شروع سے واضح کر دیا تھا کہ ایک سرخ لکیر ہوگی جو کہ توانائی پر پابندی ہے۔اوریورپی یونین اس سرخ لکیر کو عبور کر چکی ہے۔