ہنگو(پاک ترک نیوز) ضلع ہنگو کے علاقہ گلشن کالونی میں ایک گھرمیں گیس بھر جانے سے 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ضلع ہنگو کے علاقے گلشن کالونی میں رات کو گھر میں ہیٹر لگا رہنے کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی۔ دم گھٹنے سے پورا خاندان مو ت کے منہ میں چلاگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ہنگو کے علاقہ گلشن کالونی مسجد ابو مطر کے قریب نادر خان نامی شخص کے گھر میں گیس بھرنے کی وجہ سے نادر، ان کی بیوی، بیٹی اور 3بچے جاں بحق ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسیکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو ایمرجنسی طبی امداد فراہم کی لیکن تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔جاں بحق ہونے والے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو منتقل کردیا گیا۔ ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہونے کے باعث علاقے میں کہرام مچ گیا۔
اگلی پوسٹ