ہیلی پیڈ رکھنے والی دنیا کی لمبی ترین کار

لاہور(پاک ترک نیوز) معروف کار ساز کمپنی لیموزین نے ہیلی پیڈ رکھنے والی کار تیار کرلی ۔100فٹ لمبی کار گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرلیا۔
دنیا کی لمبی ترین گاڑی نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، لیموزین گاڑی نے اپنی لمبائی کو 60 سے بڑھا کر 100 فٹ کرکے ایک بار پھر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔لگژری ہوٹلز کی تمام سہولیات سے آراستہ دنیا کی سب سے لمبی گاڑی میں ایک ہیلی پیڈ، سوئمنگ پول، باتھ ٹب اور بڑا واٹر بیڈ شامل ہیں۔

متعدد فلموں میں استعمال ہونیوالی امریکن ڈریم کے نام سے مشہور گاڑی کو نئے سرے سے تزئین و آرائش اور مرمت کے بعد اس کی لمبائی 100 فٹ کردی گئی۔

اس سے قبل دنیا یک لمبی ترین گاڑی سپر لیموزین اصل میں 1986 میں کار کسٹمائزر جے اوہربرگ نے بنائی تھی اور اس کی لمبائی 60 فٹ تھی۔اوہربرگ نے بعد میں گاڑی کو 100 فٹ لمبا کر کے سب سے لمبی کار کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More