ہیلی کاپٹر حادثے میں شہیدہونیوالے 3فوجی افسروں کی آبائی علاقوں میں نماز جنازہ اداکردی گئی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے 3 فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر محمد سعید ،میجر طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، تینوں شہدا کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی۔
نائیک مدثر فیاض کی نماز جنازہ شکر گڑھ نارووال میں ادا کی گئی جبکہ میجر محمد سعید کی نماز جنازہ لاڑکانہ میں ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی اور میجر طلحہ منان کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی۔
میجر طلحہ منان کی نماز جنازہ میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹینٹ جنرل اظہر عباس، کور کمانڈر راولپنڈی ساحر شمشاد نے شرکت کی، تینوں شہدا کی تدفین کے وقت انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More