ہیٹی؛ قومی دن کی تقریب کے دوران وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ

پورٹ او پرنس(پاک ترک نیوز) بحیرہ کریبیئن کی ریاست ہیٹی کے قومی دن کی تقریب کے دوران ایک مسلح شخص کا وزیر اعظم آریئل ہنری قاتلانہ حملہ ،تاہم وزیراعظم خوش قسمتی سے اس حملے میں محفوظ رہے ۔فائرنگ کے بعد وزیراعظم کو تقریب سے خطاب کیے بغیر واپس جانا پڑا۔مسلح شخص کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
کریبیئن کے یوم آزادی کی مناسبت سے ایک تقریب میں نامعلوم مسلح شخص نے حملہ کردیا۔ حملہ آور نے وزیراعظم کو نشانہ بنایا تاہم وہ بال بال بچ گئے۔
کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ہیٹی کے قومی دن کے موقع پر سیکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں جس میں جانی نقصان بھی ہوا تاہم سرکاری سطح پر ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی۔
میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم آریئل ہنری نے کہا کہ انھیں معلوم ہے کہ وہ خطرہ مول لے رہے ہیں۔ ملک پر شدت پسندوں اور جرائم پیشہ افراد کو مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More