یوئیفا چیمپئنز لیگ، لیور پول اور پورٹو کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ایمسٹرڈیم (پاک ترک نیوز)
لیورپول نے گروپ اے کے میچ ڈے 5 میں ایجیکس کو 3-0 سے شکست دے کریوئیفاچیمپئنز لیگ کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی ہے۔
بدھ کی شب یہاں جوہان کروجف ایرینا میں مصری اسٹار محمد صلاح نے 42ویں منٹ میں لیورپول کے لیے پہلا گول کیا۔دوسرے ہاف میں ڈارون نونیز نے 49ویں منٹ میں ریڈز کے لیے دوسرا گول کیا اور صرف دو منٹ بعد ہاروی ایلیٹ نے انگلش کلب کی جانب سے ایک اور گول کر کے میچ 3-0 سےاپنی کے حق میں کر دیا۔اس میچ کے بعدلیورپول، جسے راؤنڈ آف 16 میںجانے کے لیے شکست سے بچنے کی ضرورت تھی وہ تو اس میں کامیاب رہی۔ جب کہ اس شکست کے بعد ایجیکس تنزلی کے ساتھ یوئیفا یوروپا لیگ کے راستے پر چلی گئی ہے۔
گروپ اے میں، ناپولی، جو پہلے ہی کوالیفائی کر چکی تھی، نے بدھ کو سکاٹش ٹیم رینجرز کے خلاف 3-0 کی فتح کے ساتھ پانچ کے پانچ میچ جیتنے کا ریکارڈ بنایا۔
پرتگالی ٹیم پورٹو نے گروپ بی میں کلب بروگ کو 4-0 سے ہرا کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی۔ بروز کے جان بریڈل اسٹیڈیم میں پورٹو کے فارورڈ مہدی تریمی نے 33ویں اور 79ویں منٹ میں دو گول کئے۔ دیگر گول ایونیلسن نے 57ویں منٹ میں اور سٹیفن یوسٹاکیو نے 60ویں منٹ میں کئے۔ گروپ بی میں ہی ا ٹلیٹکو میڈرڈ بائر۔ لیورکوسن کے خلاف جیتنے میں ناکام رہا کیونکہ یہ میچ 2-2 سے برابر ختم ہوا۔
کلب بروگ 10 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں سرفہرست ہے، اس کے بعد پورٹو 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اٹلیٹیکو
5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اورلیور کوسن 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More