یوایس اوپن جتنے والی ایما راڈوکانو کو بھی برطانوی شاہی اعزاز سے نوا زا گیا

لندن (پاک ترک نیوز)یو ایس اوپن چیمپیئن ایما راڈوکانو کو فلشنگ میڈوز میں شاندار کارکردگی کے بعد ملکہ الزبتھ دوم نے برطانوی بادشاہ کی سالانہ نئے سال کی اعزازات کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے ایم بی ای بنا دیا ہے۔
19 سالہ راڈوکانو جو گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی پہلی کوالیفائراور برطانوی کھلاڑی ہیں۔کھیل کے میںاس کی شاندار کارکردگی پر ملکہ برطانیہ نے جمعہ کے روز جاری ہونے فہرست میں "ممبر آف دی آرڈر آف دی برٹش ایمپائر” بنایا ہے۔
2021ء راڈوکانوکے لیے ایک ناقابل فراموش سال ہے، جس میں اسکی یو ایس اوپن کی جیت نے اسے برطانیہ میں فوری اسٹارڈم تک پہنچا دیا۔وہ 1977 میں ورجینیا ویڈ کے بعد گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے والی اب تک کی دوسری برطانوی خاتون بننے کے بعد انہیں 2021 کے لیے بی بی سی کی اسپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر بھی قرار دیا گیاہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More