یورپین یونین میں ترکی کے دوست ممالک نے اچھا تاثر قائم نہیں کیا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ یورپین یونین میں ترکی کے دوست ممالک نے مایوس کیا اور جس کردار کی توقع تھی وہ ادا نہیں کر پائے۔
استنبول میں نماز جمعہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ یورپ کے کئی ممالک ترک حقوق کے مقروض ہیں۔ مشرقی بحیرہ روم تنازعے کو حل کرنے میں ترکی نے جو اہم اور مثبت پیش رفت کی تھی یورپین یونین کے بعض ممالک نے اس محنت پر پانی پھیر دیا۔
یورپین یونین کے دو روزہ سربراہ اجلاس میں مشرقی بحیرہ روم کے تنازعے پر خاصی گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔
یورپین یونین کے سربراہ اجلاس میں ترکی پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ترکی کے توانائی کے شعبے کی مختلف کمپنیوں اور ان میں کام کرنے والے اعلیٰ عہدیداروں پر پابندی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More