یورپی یونین نے چیچن لیڈر رمضان قادروف کی چھوٹی بیٹیاں بھی بلیک لسٹ کر دیں

گروزنی(پاک ترک نیوز)
چیچن رہنما رمضان قادروف نے کہا ہےکہ وہ اس حقیقت پر فخر کر رہے ہیں کہ یورپی یونین نے ان کی بیٹیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
قادروف نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا ہے کہ آپ میری چھوٹی نازک بیٹیاںہو، لیکن پورا مغرب آپ سے خوفزدہ ہے۔ مجھے آپ پر بے حد فخر ہے۔پیاری بیٹیو! یورپی یونین کی پابندیوں کی بلیک لسٹ میں خوش آمدید۔ قادروف نے مزید لکھا ہےکہ مغربی پابندیاں ایک اضافی عنصر بن گئی ہیں۔ہمیں اپنے پہلے سے قریبی خاندان کو متحد کرنا ہے۔
یورپی یونین نے جمعہ کے روز روس سے 141 افراد اور 49 قانونی اداروں کو بلیک لسٹ کیاہے۔ جن میں وزراء، گورنرز، قانون ساز اور مشہور شخصیات کے ساتھ ساتھ یونائیٹڈ روس، ایل ڈی پی آر، اے جسٹ روس سمیت پانچ سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔ رمضان قادروف کی بیٹیاں عائشہ اور کرینہ کے ساتھ ساتھ ان کی کزن بھی بلیک لسٹ ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More