یورپ ، روس رسائی کیلئے اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کی منظوری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وفاقی کابینہ نے اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2020-25 کی منظوری دے دی ۔
مشیر تجار ت عبدالرزاق داؤد کے مطابق پالیسی کی منظوری سے مصنوعات اور خدمات کی تقسیم اور فروخت میں بہتری آئے گی ۔
پالیسی سے جیوگرافیکل اور مصنوعات کی ڈائیورسی فکیشن ہوگی اورٹیرف ریشنلائزیشن کے ذریعے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی ۔
، مشیر تجار ت کے مطابق ریجنل رابطہ کاری اور لک افریقہ پالیسی کو دیکھا جائے گا۔ آزاد تجارتی اور ترجیحی تجارتی معاہدوں کے تحت مارکیٹ تک رسائی ممکن ہوگی۔
نئی پالیسی کے ذریعے لاجسٹکس اور ٹریکنگ کے نظام کو سہولت فراہم کی جائے گی اور ٹی آئی آر معاہدے کے تحت وسطی ایشیائی ریاستوں، ایران اور ترکی کے ذریعے یورپ اور روس کی منڈیوں تک اشیاء کی رسد میں آسانی ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More