یورپ بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ،سپین میں 84ہلاک

بارسلونا(پاک ترک نیوز ) یورپ بھی شدی گرمی کی لپیٹ میں آ گیا ۔ سپین میں گزشتہ تین روز کے دوران گرمی سے 84افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
یورپی ملک سپین ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور یہاں ہیٹ ویو کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے،شمالی افریقہ کی جانب سے گرم ہوائیں چلنے کے باعث سپین کے دارالحکومت میڈرڈ سمیت کئی شہروں میں درجۂ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
ہیٹ ویو کے باعث گرمی سے بے حال شہریوں نے پارکوں اور ساحلِ سمندر کا رخ کررہے ہیں جبکہ گرم موسم کی وجہ سے شہری پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کثرت سے کر رہے ہیں۔
سپین کے محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ تین روز کے دوران ہیٹ ویو سے کم وبیش چوراسی افراد جان سے گئے، اسپین کے مختلف شہروں میں چالیس سے پینتالیس ڈگری نے شہریوں کو بےحال کردیاہے۔
دوسری جانب برطانیہ میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ برطانوی دارالحکومت لندن سمیت کئی شہروں میں درجہ حرارت 40ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی کردی گئی ۔
حکام نے ہیٹ ویو کے باعث عوام کو غیر ضروری طور پر گھروں اور دفاتر سے باہر نکلنے سے منع کردیا ۔
یاد رہے کہ برطانوی تاریخ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری پچیس جولائی دوہزار انیس میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More