استنبول (پاک ترک نیوز ) 29 اکتوبر 1923 میں جمہوری نظام رائج کیے کی یاد میں ہرسال یوم جمہوریہ ترکی منایا جاتاہے ۔ 1923 میں سلطنت عثمانیہ کا آئین اور قانون ختم کرکے ترکی کو سیکولر جمہوریہ ریاست قرار دیا گیا۔
یوم جمہوریہ ترکی کی مرکزی تقریب مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار کے احاطے میں ہوئی ۔ جس میں ترک صدر رجب طیب ایردوان سمیت سیاسی وسماجی اور عسکری قیادت نے شرکت کی ۔ ترک صدر نے اتاترک کے مزار پر پھول چڑھائے۔
دوسری جانب ترکی میں یوم جمہوریہ پر روایتی جلسے جلوس منعقد کیے جارہے ہیں اور جدید ترکی کے جھنڈے لہرائے جارہے ہیں ۔ اتاترک کے مزار
پر ہونے والی مرکزی تقریب میں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے مختصر خطاب میں غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کو خراج عقیدت پیش کیا۔